ئی دہلی،30 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب پانچویں مرحلے کی سیٹوں پر سیاسی جماعتوں نے اپنی طاقت جھونک دی ہے۔پانچویں مرحلے میں 7 ریاستوں کی 51 سیٹوں پر 6 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔اس مرحلے میں اتر پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال سمیت بہار کی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔اس مرحلے میں یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس صدر راہل گاندھی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور اسمرتی ایرانی سمیت کئی سابق قدآور لیڈروں سخت امتحان سے گزرنا ہوگا۔ اتر پردیش میں دھورہرا، سیتاپور، موہن لال گنج، لکھنؤ، رائے بریلی، امیٹھی، باندہ، فتح پور، کوشامبی، بارہ بنکی، فیض آباد، بہرائچ، قیصر گنج اور گونڈا سیٹ پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ان 14 سیٹوں کے لئے 181 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ 2014 میں رائے بریلی اور امیٹھی چھوڑ کر باقی تمام سیٹیں بی جے پی جیتنے میں کامیاب رہی۔بہار میں سیتامڑھی، مدھوبنی، مظفر پور، سارن اور حاجی پور سیٹ ہیں۔ان چار سیٹوں پر کل 82 امیدوار میدان میں ہیں۔بہار کی ان سیٹوں میں سے دو پر ایل جے پی اور تین پر بی جے پی نے 2014 میں کامیابی حاصل کی تھی۔جھارکھنڈ کے کوڈرما، رانچی، گھونٹی اور ہزاری باغ سیٹ پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ان چار سیٹوں پر کل 61 امیدوار میدان میں ہیں۔راجستھان میں۔ شری گنگا نگر، بیکانیر، چورو، جھنجھنو، سیکر، جے پور (دیہی)، جے پور، الور، بھرت پور، کرولی-دھول پور، دوسہ، ناگور سیٹ ہے۔2014 میں ان تمام سیٹوں پربی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔مدھیہ پردیش میں ٹیکم گڑھ، دموہ، کھجوراہوں، ستنا، ریوا، ہوشنگ آباد اور بیتول سیٹ ہے۔2014 میں اتمام ساتوں سیٹوں کو بی جے پی نے جیتا تھا۔مغربی بنگال۔ بنگاؤ، بیرکپور، ہاوڑہ، البیریا، شری رامپور، ہگلی، آرام باغ۔